دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح

image

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں  فخر زمان ،بابر اعظم  اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو ہہلے کھیلنے کی دعوت دی ، نیوزی لینڈ نےمقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔یہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ میں ون ڈے میچ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

اس سے قبل اس اسٹیڈیم میں سب سے بڑا مجموعہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 329 تھا جو پاکستان نے بھارت کیخلاف 2004 میں بنایا تھا۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 180 رنز اور محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناٹ آئو ٹ رہے ، بابر اعظم نے 65 ، امام الحق نے 24 اور عبداللہ شفیق نے 7 رنز بنائے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف دو سرے ون ڈے میچ کے دوران عبور کیا۔پاکستانی بیٹر 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بیٹر بن گئے ہیں۔ فخر زمان نے 67 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

فخرزمان کی مسلسل دوسری سنچری ،بڑا عالمی اعزاز بھی حاصل کرلیا

اس کے علاوہ فخر زمان 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے مشترکہ دوسرے تیز ترین پلیئر بھی ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.