ذرا سی لاپروائی جس نے مسافروں کی جان کو داؤ پر لگا دیا ۔۔ خیرپور میں کوچ الٹنے کا افسوسناک واقعہ کس وجہ سے پیش آیا؟

image

گاڑی چلانا ایک ذمہ داری والا کام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس دوران موبائل چلانا بھی غلط مانا جاتا ہے اور یہی کہا جاتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے یکسوئی اختیار کی جائے۔ لیکن اکثر بس یا ٹرک ڈرائیورز لاپروائی کرتے ہیں اور ان کی غلطی سے کئی مسافروں کی جان داؤ پر لگ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ خیرپور میں پیش آیا جس میں مسافروں سے بھری کوچ الٹ گئی۔

کتنے مسافر زخمی ہوئے؟

یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے ضلع خیر پور میں مہران ہائی وے پر سٹھارجہ میں پیش آیا جہاں کوچ الٹنے سے 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعے کی وجہ

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجہ کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی غفلت اور آنکھ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.