خبردار! چیٹ جی پی ٹی پر یہ چیزیں مت پوچھیں

image

دنیا کے سب سے بڑی سرچ انجن کو ٹکر دینے والے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) معلومات کی آسانی سے دستیابی کی وجہ سے بہت مقبول ہو چکا ہے۔

صارفین چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے معلومات کے ساتھ ساتھ ایڈیٹنگ اور سرچنگ کا کام لے رہے ہیں تاہم ماہرین نے صحت سے متعلق امور پر اس کی مدد لینے سے منع کیا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو چانجنے اور اس کی قابلیت پرکھنے کے لیے صحت سے متعلق چند سوالات تیار کیے گئے۔

اِن سوالات کا چیٹ جی پی ٹی سے متعلق یہ معلومات اکٹھی کرنا تھا کہ آیا یہ پلیٹ فارم صحت سے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں کا قابلِ اعتماد جواب دیتا بھی ہے یا نہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ چیٹ بوٹ صحت سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کا مناسب جواب دے سکتا ہے۔

ماہرین نے چیٹ جی پی ٹی کو دوسرے طبی ذرائع سے بہتر پایا ہے مگر ماہرین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی 100 فیصد صحیح طبی مشورہ فراہم نہیں کر سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.