بابر اعظم کپتانی چھوڑ دیں، راشد لطیف کا مشورہ

image

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی مداخلت کرے تو انہیں چاہیے کہ کپتانی چھوڑ دیں۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 تک بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے لیکن میرا بابر کو مشورہ ہے کہ اگر کوئی باہر سے ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی بابراعظم کو پاکستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا تھا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بابر اعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں جیت اپنے نام کرنے کے باعث بابر اعظم کی کپتانی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا بھی حالیہ دنوں ایک بیان سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک سال جس طرح کھیلے ہیں، اس سے ٹاپ ٹیم نہیں بنے۔ اگر اس ہی انداز سے کھیلتے رہے تو دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہی رہیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.