تیسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

image

کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کو بھی آج ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں سیریز پاکستان اپنے نام کرلے گا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے مینز رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کیلئے وائٹ واش کی ضرورت ہے جبکہ نیوزی لینڈ صرف سیریز جیت کر سرفہرست آسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.