نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، بابر اعظم 54 رنز بنا کر آؤٹ

image
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اب سے تھوڑی دیر پہلے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کی شروعات کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی گری۔

فخر زمان 19 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان بابر اعظم کی صورت میں ہوا جب وہ 54 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کو 182 کے مجموعی سکور پر تیسرا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ عبداللہ شفیق کی گری جب وہ 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

امام الحق اور  محمد رضوان اس وقت کریز پر موجود ہیں۔ 

بدھ کے روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں تین تین تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں اُسامہ میر، احسان اللہ اور حارث رؤف کی جگہ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

Our line-up for the third ODI href="https://twitter.com/hashtag/PAKvNZ?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw">#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/jE3f0WYTpk

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023

دوسری جانب کیویز کے لیے کول مککونچی نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایڈم مِل اور ٹام بلنڈل پلیئنگ الیون میں انجرڈ جمی نیشم، چاڈ بووِس اور راچن رویندرا کی جگہ شامل ہیں۔

A toss win and we’ll bowl first in Karachi!

3 changes to the XI as Milne and Blundell come in alongside Cole McConchie (cap 210) who makes his ODI debut. They replace Neesham (ankle), Bowes and Ravindra

Follow LIVE on @skysportnz LIVE scoring https://t.co/FHtIBGmYnU pic.twitter.com/3sjXIejHoZ

— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) May 3, 2023

پاکستان کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے اس سے قبل سیریز کے پہلے دومیچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بالترتیب پانچ اور سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.