تیسرا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹارگٹ دیدیا

image

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان ابتدا میں ہی آئوٹ ہوگئے ، انہوں نے 19 رنز سکور کیے ، امام الحق نے 90 ، کپتان بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ  کی دعوت دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کو بھی آج ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں سیریز پاکستان اپنے نام کرلے گا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے مینز رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کیلئے وائٹ واش کی ضرورت ہے جبکہ نیوزی لینڈ صرف سیریز جیت کر سرفہرست آسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.