تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست، سیریز پاکستان کے نام

image
پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 90، کپتان بابر اعظم نے 54 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 32 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے تین، ایڈم مِلنے نے دو جبکہ کول مککونچی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بدھ کے روز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے پلیئنگ الیون میں تین تین تبدیلیاں کی گئیں۔

پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں اُسامہ میر، احسان اللہ اور حارث رؤف کی جگہ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا۔

Our line-up for the third ODI #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/jE3f0WYTpk

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023

دوسری جانب کیویز کے لیے کول مککونچی نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا جبکہ ان کے ساتھ ایڈم مِلنے اور ٹام بلنڈل پلیئنگ الیون میں انجرڈ جمی نیشم، چاڈ بووِس اور راچن رویندرا کی جگہ شامل کیا گیا۔

A toss win and we’ll bowl first in Karachi!

3 changes to the XI as Milne and Blundell come in alongside Cole McConchie (cap 210) who makes his ODI debut. They replace Neesham (ankle), Bowes and Ravindra

Follow LIVE on @skysportnz LIVE scoring https://t.co/FHtIBGmYnU pic.twitter.com/3sjXIejHoZ

— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) May 3, 2023

پاکستان کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سیریز کے پہلے دو میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بالترتیب پانچ اور سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.