نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست کا سامنا

image

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم  288 رنز ہدف کے تعاقب میں 261 پرآل آئوٹ ہوگئی۔شاہین شاہ آفریدی،محمدوسیم جونیئر اور نسیم شاہ نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 12سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ،پاکستان نے آخری بار2011میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان ابتدا میں ہی آئوٹ ہوگئے ، انہوں نے 19 رنز سکور کیے ، امام الحق نے 90 ، کپتان بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔

کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ  کی دعوت دی ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔

قومی ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان کی واپسی ہوئی جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کو بھی آج ٹیم میں شامل کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے مینز رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کیلئے وائٹ واش کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.