ایلون مسک نے اے آئی ٹیکنالوجی کو خطرناک قرار دے دیا

image

نیویارک: ٹیسلا کمپنی کے بانی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار انسانیت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے عام کاموں کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار سے ایسا ماحول پیدا ہو جائے گا کہ جس کے باعث انسان مشینوں کو چلانا بھول جائے گا جو اے آئی ٹیکنالوجی کو متحرک کرتی ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر بےضرر انحصار بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ہم یہ بھی بھول جائیں گے کہ یہ مشینیں کیسے چلائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ مائیکروسافٹ نے اپنے سرچ انجن اور دیگر مصنوعات کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.