سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ؟

image

لندن: فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیا رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔

غیر ملکی جریدے نے 2023 میں سب سے زیادہ رقم کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق کرسٹیا رونالڈو سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیا رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ایک سال کے دوران میدان میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ میدان سے باہر 9 کروڑ ڈالرز کمائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

رونالڈو کا سعودی عرب کے کلب سے معاہدے کا معاوضہ 20 کروڑ یورو سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی جریدے کی جاری کردہ فہرست میں ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی 13 کروڑ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے 12 کروڑ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.