اگر آپ کالا رنگ پہنتے ہیں تو ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کس رنگ کے کپڑے آپ کو مچھروں کے لیے مقناطیس بنا دیتے ہیں؟

image

کالے کپڑوں پر اکثر مچھر زیادہ بھنبناتے دکھائی دیتے ہیں۔ رات کے وقت تو خصوصاً کالے رنگ پر زیادہ مچھر نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ کالا رنگ یا گہرے رنگ رات کے وقت نہیں پہنتے۔ مچھر ویسے تو کسی بھی جگہ، کسی بھی رنگ کے کپڑوں میں کاٹ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے خاص رنگ ہیں جو معصوم مچھر کو بہت پسند ہیں۔

اگر آپ بھی یہ سوچتے ہیں کہ مچھر کا پسندیدہ رنگ کالا ہے تو ایسا ہر گز نہیں ہے کہ کیونکہ واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مچھر کو کالا رنگ بالکل پسند نہیں ہے بس وہ اس پر اس لیے بیٹھتا ہے کیونکہ اس پر کچرا بھی ہو تو فوری نظر آجاتا ہے۔ مچھر کے پسندیدہ رنگ لال اور نارنگی ہیں۔

رات کو سوتے وقت ہلکے رنگ کے کپڑے پہن کر سونا اچھی نیند کی ایک اہم شرط ہے ورنہ اس موسم میں مچھر آپ کے خون میں اپنی دعوت بھی کرسکتے ہیں۔ مچھر گہرے رنگوں کی جانب اس وقت بڑھتے ہیں جب یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شناخت کرتے ہیں اور ہم انسان تو سانس کے ذریعے اس گیس ( کاربن ڈائی آکسائیڈ ) کو خارج کرتے ہیں۔

ہلکے رنگ جیسے سفید، سبز اور نیلے رنگ کے لباس پہننے والے افراد کے پاس مچھر نہیں آتے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہلکے رنگوں سے بیچارہ مچھر ڈرتا ہے۔ مچھر ہلکے رنگوں کو خطرہ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دن کے وقت یعنی سورج کی روشنی میں کم کاٹتے ہیں اور رات میں زیادہ کاٹتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts