فیس بک، واٹس ایپ، ٹک ٹاک، یوٹیوب لوگ کس ایپ پر زیادہ وقت گزارتے ہیں؟

image

ٹیکنالوجی کے دور میں اب لوگوں کا بیشتر وقت اسمارٹ فونز پر موجود مختلف ایپس کو استعمال کرتے ہوئے گزر جاتا ہے۔

لوگوں اس بات کا ادراک بھی نہیں ہوتا کہ وہ فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ یا ٹک ٹاک پر اپنی زندگی کے کتنے گھنٹے گزار چکے ہیں۔

اس حوالے سے میلٹ واٹر اور وی آر سوشل کے ذریعے اپریل 2023 میں شائع ہونے والی ’’ڈیجیٹل 2023 اپریل گلوبل اسٹیٹس شاٹ رپورٹ‘‘ میں data.ai کے ذریعے ایسا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے جو بتاتا ہے کہ لوگ کن ایپس پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 کے آخری چار ماہ کے دوران ٹک ٹاک پر لوگوں نے اوسطاً 31 گھنٹوں سے زیادہ وقت گزارا ہے۔

معروف اسٹریمنگ ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب اوسطاً 27 گھنٹے 19 منٹ فی مہینہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ٹک ٹاک صارفین نے ایپ پر گزارے ہوئے اپنے اوسط وقت میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ دیکھا۔

خاص طور پر صارفین نے 2022 کے دوسرے سہ ماہی میں چینی اینڈرائیڈ ایپ پر ماہانہ اوسطاً 22 گھنٹے اور 9 منٹ گزارے۔

میٹا گروپ کا فیس بک سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس سروے میں تیسرے نمبر پر آیا ہے جہاں صارفین ماہانہ اوسطاً 18 گھنٹے اور 17 منٹ تک وقت گزارتے ہیں۔

اس کے بعد 16 گھنٹے 50 منٹ کے ساتھ واٹس ایپ اور 12 گھنٹے کے ساتھ انسٹاگرام ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.