پاک بھارت ٹاکرا نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان

image

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پاک بھارت ٹاکرا بھارتی شہر احمد آباد کے اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں سال آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے بھارت نے وینیوز شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیے۔ ورلڈکپ کے میچز کیلئے ناگپور، بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ کے اسٹیڈیمز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے احمد آباد میں موجود بھارت کے سب سے بڑے اسٹیڈیم ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑ اسٹیڈیم ہے جس میں 1 لاکھ سے زیادہ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے میچز کیلئے 7 وینیوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے جس میں 2 میچز احمد آباد میں رکھے گئے ہیں۔ ورلڈکپ کے دیگر میچز کے وینیوز کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر اور اختتام 19 نومبر تک ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.