پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دیدی

image

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 102 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان  نے مقررہ 50 اوورز میں 334 رنز بنائے ، کپتنان بابر اعظم نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، آغا سلمان نے 58 رنز بنائے ۔

335 رنز ہدف کے تعاقب میں پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز پر آئوٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 4، محمد وسیم نے 3، حارث رئوف نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم میں آج  پانچ بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ شان مسعود، اسامہ میر، افتخار احمد اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز 0-5 سے جیت لیتی ہے تو پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم بن جائے گی۔ صرف ایک اور جیت  پاکستان کو پانچویں نمبر سے نمبر 1 بنا دیگی۔

.@iShaheenAfridi gets the New Zealand skipper! \0/#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/dE5C7ZmOOq

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.