گوگل نے جی میل پر ’’بلیو ٹک‘‘ کا آغاز کر دیا

image

گوگل نے جی میل پر “بلیو ٹک” تصدیقی اکاؤنٹ کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اور اداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کر دیا۔

جی میل نے اس فیچر کو “برانڈ انڈیکیٹرز فور میسج آئڈینٹفکیشن” (بی آئی ایم آئی) کا نام دیا ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں سے ان کے مستند لوگو کی درخواست بھی کی جائے گی۔ جن کمپنیوں نے پہلے ہی بی آئی ایم آئی اختیار کیا ہے وہ ازخود نیلا نشان حاصل کرلیں گے۔

کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جعلی سازی کو روکنے کے لیے گوگل کے جی میل اور گوگل ورک پلیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر 3 مئی سے “بلیو ٹک” دینے کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مذکورہ فیچر کے تحت دنیا بھر کے جی میل صارفین سمیت گوگل کے دیگر برانڈز کے صارفین کو بھی تصدیق کے بعد بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا اور یہ بلیو ٹک بالکل فری ہو گا۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش 2021 میں کر دی گئی تھی۔ اس سے اسپیم ای میل کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.