کیا گوگل مقابلہ کر پائے گا؟ چیٹ جی پی ٹی کے بعد گوگل سرچ انجن میں بھی مصنوعی ذہانت شامل کرنے کا اعلان

image

چیٹ جی پی ٹی کی بھرپور کامیابی کے بعد گوگل نے بھی اپنے سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ ایک طرح کا جدید ترین چیٹ بوٹ ہے جسے ’میگی‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کو گوگل آئی او کانفرنس کی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گوگل ویب پر روایتی طور پر لنکس، تصاویر اور ویڈیو کی بجائے اپنے نئے پروگرام کو بہتر اور انسانی روپ دینے کا خواہاں ہے اور میگی کی مدد سے ویڈیو کے اندر تک سرچ ممکن ہوجائیگی۔

مائیکروسوفٹ نے اپنے بنگ براؤزر میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرنے اعلان کیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد اب تک نہیں ہوسکا ہےجبکہ میگی کو چیٹ جی پی ٹی کی طرزپربنایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میگی کی مدد سے سرچ کا دائرہ خاصا وسیع ہوسکے گا جن میں سوشل میڈیا پوسٹ، مختصر ویڈیو اور اے آئی پر مبنی گفتگو بھی شامل ہے۔

گوگل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو میسجنگ میں بھی استعمال کرنا چاہتا ہے جس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں تاہم اس کی مزید تفصیلات 10 مئی کی تقریب کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts