اندر رکھنے کا لمبا پروگرام ہے کیونکہ ۔۔ عمر چیمہ بھی پکڑے گئے، اینٹی کرپشن نے گرفتاری کے وقت کیا کہا؟

image

لاہور: چیئرمین عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے آج صبح ساڑھے 4 بجے عمر سرفراز چیمہ کو ان کےگھر سے حراست میں لیا ہے۔

دوران گرفتاری اینٹی کرپشن حکام نے عمر چیمہ کو کہا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جاسکتے ہیں، اس پر عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کیس میں گرفتار عمر سرفراز چیمہ کو شائد لمبے عرصے تک قید رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے، اس لئے انہیں اپنا ذاتی سامان ساتھ لینے کو کہا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے بعد مختلف شہروں میں معمولات زندگی جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے آج کراچی سمیت دیگر شہروں میں دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

منگل کے روز پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے دوران کراچی میں گاڑیاں اور املاک جلادی تھیں جبکہ مختلف شہروں میں حساس علاقوں میں بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.