مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ابتک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

image

مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت ہوگیا، تاہم دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہوگا، شہرقائد میں آج موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے 27 سے 30 جون تک ہونے والے پہلے اسپیل اعداوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق سرجانی میں سب سے زیادہ بارش 78 اور سب کم بارش صدر 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

سعدی ٹاون58، گلشن حدید 56، شاہرائے فیصل اور نارتھ کراچی 45، گلشن معمار42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ یونیورسٹی 39، جناح ٹرمنل37، اورنگی ٹاون 35، ڈی ایچ اے، ناظم آباد31 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، موسمیات 29، کیماڑی28 ، کورنگی 27 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اس کے علاوہ مسرور بیس 17، بحریہ ٹاون 16، گڈاپ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئ


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts