عمران خان کی گرفتاری پر سابق کھلاڑیوں کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
مشہور کپتان اور سابق وزیراعظم کے حق میں محمد حفیظ کہتے ہیں کہ خان کی گرفتاری دردناک اور قابل مذمت عمل ہے۔
جبکہ اپنی پسندیدہ شخصیت کے ساتھ اس سلوک پر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آپ ایک انسان ہیں لیکن آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں، مضبوط رہیں کپتان۔
یہی نہیں اس موقعے پر وقار یونس بھی پیچھے نہ رہے اور عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان آپ کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رینجزر نے اپنی حراست میں لیا پھر نیب راولپنڈی لے گئے جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کارکنان نے جلاؤ گھراؤ شروع کر دیا پھرنظام زندگی مفلوج ہو گیا۔
البتہ اس وقت ملک کے شہروں کی طرح کراچی میں امن قائم ہو گیا ہے۔