اسد عمر بھی گرفتار ۔۔ شاہ محمود قریشی کی باری کب؟

image

اسلام آباد:چیئرمین عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر بھی گرفتار، وائس چیئرمین شاہ محمود کی گرفتاری کا بھی خدشہ، فورسز اسد عمر کو لے کر روانہ ہوگئیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملاقات کی درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے جہاں سے اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔

تحریک انصاف کے وکلا نے اسد عمر کی گرفتاری پر مزاحمت کی کوشش کی جس پر فورسز اور وکلا کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی اور اہلکار اسد عمر کو لے کر روانہ ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے تقریباً تمام اہم رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات موجود ہیں، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری سمیت دیگر کی گرفتاری کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے ضمانت کیلئے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور شاہنواز جدون کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.