پی ٹی آئی کا احتجاج، پنجاب میں فوج طلب ۔۔ آگے کیا ہوگا؟

image

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش پنجاب میں فوج طلب کرلی گئی، وفاق نے پنجاب کی درخواست منظور کرلی۔

پنجاب میں امن وامان کے قیام کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

فوج کو لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا، پنجاب میں فوج تعینات کرنے کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی۔

فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بلایا گیا ہے، محکمہ داخلہ فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کریگی۔

پاک فوج کی دس کمپنیاں امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گی ،وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران حساس مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی تھی جس کی وجہ سے پنجاب میں فوج کو تعینات کیا جارہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.