پولیس کا کریک ڈاؤن، کراچی میں پی ٹی آئی کے کتنے کارکن گرفتار؟

image

کراچی: پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، شہر قائد سے سیکڑوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

زیر حراست افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے،انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے لیڈر بھی شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 250 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بس جلانے والے دو ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں آگئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کراچی میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے انصاف ہاؤس پر احتجاج کیا اور شارع فیصل کو ٹریفک کیلئے بند کردیاتھا۔

احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، مظاہرین نے پولیس وین، ٹرک، بس اور چوکیاں  جلادی تھیں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔

پی ٹی آئی نے کراچی میں آج پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم سیکڑوں کی تعداد میں کارکنوں کی گرفتاری کے بعد شہر میں صورتحال مکمل طور پر انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.