ملکہ قلوپطرہ جیسی خوبصورتی کے لیے گدھی کا دودھ لازمی ۔۔ یہ دودھ خواتین کی جلد کو کیسے جوان رکھتا ہے؟ جانیں اہم راز

image

گائے، بکری کا دودھ تو سب انسانوں نے پیا ہی ہوگا پر کیا آپکو معلوم ہے کہ مصر کی ملکہ و دنیا کی حسین ترین خاتون قلو پطرہ جن کے مرنے کے بعد آج بھی لوگ ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں، یہ گدھی کے دودھ سےغسل کرتی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کیلئے گدھی کا دودھ قدرتی امرت ہے۔

اس کے دودھ سے تیار صابن خواتین کی خوبصورت کو بڑھاتا ہے اور تو اور اس میں کوئی سائیڈ ایفیکیٹ بھی نہیں جس کی وجہ سے انسان لمبے عرصے تک جوان رہتا ہے۔

یو وی شعاؤں سے حفاظت:

گھر سے باہر نکلتے وقت سورج کی شعاؤں سے جلدی بیماریاں، ایگزیما اور چہرے پردانوں کے آ جانے کا خطرہ ہوتا ہے تاہم گدھی کے دودھ سے بنے صابن کے استعمال سے آپ ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جو انسانی جلد کو ترو تازہ رکھنے اور اس طرح کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور:

گدھی کا دودھ اینٹی آکسیڈینٹ اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس دودھ میں وٹامن ای،امینو ایسڈ، وٹامن اے , b1, b6,وٹامن سی، وٹامن ای، اومیگا 3 موجود ہوتا ہے یہ تمام اجزا مل کر چہرے کو تروتازہ رکھنے کیلئے بے حد اہم ہے۔

جلد کی تروتازگی کیلئے ضروری:

گدھی کے دودھ میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو جلد کو ریٹینول فراہم کرتا ہے، ریٹینول جلد کے خلیات کو بڑھانے اور جلد کو لمبے عرصے تک جواں رکھنے کا کام کرتاہے۔

جِلد کو نم رکھتا ہے:

گدھی کے صابن کے استعمال سے اضافی موئسچرائزر کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے،گدھی کے دودھ سے تیار صابن میں موئسچرائزر کی کافی تعداد موجود ہوتی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.