گرمی میں پنکھا کم ہوا دیتا ہے یا پھر زیادہ آواز کرتا ہے؟ جانیں 5 منٹ میں پنکھے کی آواز کو ختم کرنے اور ٹھنڈی ہوا حاصل کرنے کا آسان طریقہ

image

ہمارے یہاں گرمیوں میں پنکھا وہ نعمت ہے جس کے بنا گرمی کا تصور ہی مشکل ہوجاتا ہے، کیونکہ دوپہر ہو یا رات ہر کوئی چاہتا ہے بس پنکھا چلائے اور سکون کی نیند سوجائے۔

لیکن یہ سکون اس وقت برباد ہوجاتا ہے جب پنکھے سے مسلسل آواز آنی شروع ہوجاتی ہے، اور یہ مسئلہ صرف ایک گھر کا نہیں بلکہ اکثر گھروں کا ہے۔ اسی لئے آج ہم آپ کو اس آواز سے جان چھڑانے کا ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس سے آپ بھی چین کی نیند سو سکیں گے۔

پنکھے کی آواز ختم کرنے کا طریقہ:

پنکھے سے آنے والی آواز کے 70 فیصد مسائل تیل خشک ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ مشین کا تیل عام طور پر گھروں میں رکھا ہوتا ہے ورنہ کسی بھی دکان پر آسانی سے مل جاتا ہے۔

پنکھے کو اسکرو ڈرائیور کی مدد سے کھولیں اور اس کے درمیانی حصے میں تیل ڈال کر بند کردیں اور دوبارہ چلائیں۔ آواز آنی بند ہوجائے گی۔ اگر اس کے بعد بھی آواز آتی رہے تو پھر کسی کاریگر کو دکھانا درست ہوگا۔

گرمیوں میں جہاں پنکھے کی ضرورت حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے وہیں اس کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے ظاہر ہے کہ پورا پورا دن پنکھا چلتا ہے پھر رات کو بھی چلتا رہتا ہے یوں مستقل پنکھا چلنے سے اس کی رفتار میں کمی آ جاتی ہے اور اکثر اوقات ہمارے ہاں والٹیج بھی کم آتا ہے جس کی وجہ سے گرمی میں ہوا کا حصول کم سے کم ہو جاتا ہے۔ آپ کی یہی مشکل آسان کرنے کے لیے ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ویڈیو میں وہ آسان ٹپ جس کی مدد سے آپ بھی الیکٹریشن ٹپ سے گھر بیٹھے اپنے پنکھے کی رفتار کو بڑھانے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔

چھت کے پنکھے کی رفتار کو پنکھے کے سوئچ یا ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ آپ یہ یقینی بنائیں کہ پنکھا آن ہے اور یہ سب سے زیادہ رفتار کی ترتیب پر سیٹ ہے۔ پنکھوں پر جمی میل اور گندگی کی وجہ سے بھی پنکھے سلو یعنی ہلکے چلتے ہیں۔ پنکھے کی موٹر کو آسانی سے چلانے کے لیے اس پر تیل لگائیں تاکہ رگڑ بہترین طور پر پیدا ہوسکے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پنکھے کے ارد گرد کوئی رکاوٹیں نہ ہوں، جیسے فرنیچر یا پردے، جو ہوا کے بہاؤ میں مداخلت کر سکتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.