آگ لگانے کا حکم ہے اور ۔۔ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا حکم کس نے دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیوز، ویڈیوز اور پیغامات لیک

image

لاہور:کور کمانڈر ہاؤس حملے کے تناظر میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مبینہ آڈیوز، ویڈیوز اور پیغامات سامنے آ گئے۔

آڈیوز،ویڈیو زاور آڈیو پیغامات میں تحریک انصاف کے رہنما اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکٹھا ہونے کی بات کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما ہونے والے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینیٹر چوہدری اعجاز اور ان کے صاحبزادے علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے۔آڈیو کال میں کہا گیا کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے۔علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔

لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا۔اس کے ساتھ صدر پی ٹی آئی لاہور کے شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ؟۔

شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکٹھے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔

آڈیو سامنے آنے پر شیخ امتیاز نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ میری آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ایک خاتون کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کور کمانڈر ہاؤس سے پہلے جمع ہونے والے کارکنوں کو کہتی ہیں ہم لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں ، ہمیں آگے جانا چاہیے۔

جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے بعد یاسمین راشد کی مبینہ گفتگو سامنے آگئی جس میں یاسمین راشد کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے واٹر کینن کے ذریعے پیچھے ہٹا دیا ہے۔

یاسمین راشد کا سوال تھا کہ ہم لبرٹی جائیں یا ادھر رہیں، جس کے جواب میں اعجاز منہاس کہتے ہیں کہ ادھر سے پوچھیں نا، اگر بیٹھنا ہے تو لبرٹی بیسٹ جگہ ہے۔وہاں ارینجمنٹ ہوجائے گی، قالین بچھائیں گے ڈیرہ لگائیں گے،ہوگیا جو آپ لوگوں نے کرنا تھا،اب رات کی کال دیں۔

ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کی جانب سے کارکنوں کے نام جاری کئے گئے آڈیو بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی واضح ہدایات ہیں ہم کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائیں گے ۔ میں کور کمانڈر ہاؤس پہنچ چکا ہوں ۔اعجاز چوہدری اور محمود الرشید بھی پہنچ چکے ہیں ۔

خان صاحب کا امتحان ختم ہمارا شروع ہو چکا ہے ، اعجاز چوہدری صاحب نے بھی وعدہ کیا ہے ہم آگے جائیں گے ، فوری کور کمانڈر ہائوس پہنچیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.