فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا

image

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما صبح 11 بجے سے سپریم کورٹ میں موجود تھے، وہ گرفتاری کے ڈر سے عدالت عظمیٰ سے باہر نہیں آرہے تھے۔ لیکن اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے تقریباً 12 گھنٹے سپریم کورٹ کی عمارت میں موجود رہے، ان کو نقص امن کی دفعات کے تحت 30 دن تک زیر حراست رکھا جا سکتا ہے۔

رات کو فواد چوہدری عمارت سے باہر آئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کو اتنا تقسیم کیا گیا کہ ان کی طاقت بھی ختم ہوگئی، کبھی پٹیشنر کی اس طرح گرفتاری نہیں ہوئی ہے، کل ہائیکورٹ میں میری ضمانت منظور ہوئی۔عمران خان کی گرفتاری بھی عدالت کی حدود سے کی گئی، آج تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کو دبانے پر ہے۔ بہتری اسی میں ہو گی ہم ایک دوسرے کو جگہ دیں اور آگے چلیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.