دیواریں توڑ دیں، فرنیچر جلا دیا اور ہمیں ۔۔ پی ٹی آئی کے اسکول حملے میں زندہ بچ جانے والے معصوم بچوں کی رلا دینے والی باتیں

image

بچے پڑھیں گے نہیں تو آگے ترقی کیسے کریں گے؟ پر شاید یہ بات ملک کی سب مقبول جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی بھول چکی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک میں جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا۔

اسی کے نتیجے میں مالا کنڈ کے علاقے تیمر گرہ کے ایف سی پبلک اسکول کوتباہ کر دیا ۔ اس اسکول میں پڑھنے والے تمام بچے، بچیاں اس وقت کافی ڈر گئے ہیں۔ ان معصوم بچوں کے مطابق سکول سے چھٹی کے وقت کچھ لوگ اسکول میں داخل ہوئے، اور آتے ہی توڑپھوڑ شروع کر دی۔

آہستہ آہستہ انہوں نے فرنیچر بھی جلا دیا اور جو کچھ سامان بچ گیا اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ یہی نہیں اسکول کی دیواروں کو بھی اس حادثے میں کافی نقصان پہنچا۔ اب ان بچوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسکول برائے مہربانی جلد از جلد بنا دیا جائے ،کیونکہ وہ اس طرح اب پڑھ تو نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ آج بھی اسکول پر ایک نظر دوڑائی جائے تو جگہ جگہ راکھ پڑی نظر آتی ہے اور جن دیواروں پر اسکول کے اچھی اچھی باتیں لکھی ہوتی تھی وہ دیواریں اب کالی ہو چکی ہیں۔جنہیں دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.