گرفتاریاں اب تک نہ رُک سکیں ۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو بھی گرفتار کرلیا

image

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے اس سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کے چھاپوں کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھیں۔ 2 دن پہلے یاسمین راشد کے شوہر اور دیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ یاسمین راشد کے شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا تھا، لیکن ان کا دیور اب بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ یاسمین راشد ڈیفنس یا کیولری گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کرلیا۔ ان کو کو گھر سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ہے۔ ان کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے بند کردیے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.