حکومت کا عمران خان کو دوبارہ گرفتار کرنے کا اعلان، اس بار وجہ کیا ہوگی؟

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو ریلیف ملنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ گرفتار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء خان نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی کرداروں کے علاوہ ملک میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگ بھی عمران خان کے سہولت کار بن چکے ہیں۔

عمران خان اور مسرت چیمہ کی لیک آڈیو کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ آڈیو عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی ہے، ممکن ہے کہ عمران نے کسی اہلکار پولیس سے فون لے کر بات کی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ایک بار پھر وہی کیا جو الیکشن کیس میں کیا تھا، وہ معاملہ بھی ہائی کورٹ میں تھا۔عمران خان کی گرفتاری پر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے 16مئی کو جواب طلب کر رکھا تھالیکن پھر سپریم کورٹ بیچ میں آگئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تو ٹھیک ورنہ آج پھر اسے گرفتار کریں گے جبکہ ایک دوروز میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.