مجھے گولی مارنے کا حکم، ہوسکتا ہے میرا آخری پیغام ہو ۔۔ مراد سعید کو کس سے خطرہ، پیغام میں کیا بتایا؟

image

پی ٹی آئی کے رہنما وسابق وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری پیغام ہو۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد مراد سعید مسلسل خود پر حملے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کررہے ہیں اور اپنے حالیہ پیغام میں انہوں نے قتل کے مبینہ منصوبے کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ عوامی رد عمل نہیں آتا تو انہوں نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنالیا تھا۔ یہ عمران خان کو رہا نہیں کرتے تو پھر آپ نے نکلنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری پارٹی قیادت گرفتار ہے آپ کو پیغام دینے والا پھر کوئی نہیں ہوگا۔میرا کیا قصور ہے؟ میں نے تو پاکستان میں امن کی بات کی ہے۔

مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ مجھے گولی مارنے کے بعد کہا جائے گا کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے ، مزاحمت میں پتہ نہیں چلا کہاں سے گولی چلی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.