اتنے میں تو پورا فرنیچر آجائے ۔۔ اس عام سی نظر آنے والی چارپائی کی انوکھی قیمت دیکھ کر صارفین کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

image

ہمیں اکثر آن لائن ویب سائٹس پر کچھ مصنوعات ایسی نظر آتی ہیں جن کی قیمت، اصل قیمت سے بہت مختلف اور بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور بعض اوقات تو یہ قیمتیں لاکھوں میں بھی ہوتی ہیں، جسے دیکھ کر انسان کی سوچ حیران رہ جائے کہ آخر اس میں ایسا کیا ہے۔

لیکن اس بار تو حد ہی ہوگئی، کیونکہ ایک امریکی کمپنی دیسی چارپائی کو "روایتی ہندوستانی پلنگ" کے طور پر فروخت کر رہی ہے۔

جی ہاں! امریکی آن لائن اسٹور 'ایٹسے' پر معمولی چارپائی کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 168 روپے منظر عام پر آئی ہے۔

آن لائن اسٹورنے اپنے پلیٹ فارم پر اس کو فروخت کیلئے پیش کیا ہے جسے اگر عام بازار سے خریدا جائے تو 10، 12 ہزار کی آرام سے خریدی جاسکتی ہے لیکن انہوں نے اس کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد لگائی ہے۔ چارپائی کا یہ اشتہار وائرل ہو گیا ہے۔

اشتہار میں چارپائی کو بہت خوبصورتی کے ساتھ بستر کے طور پر درج کیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ، یہ ہاتھ سے تیار کردہ پروڈکٹ ہے جسے لکڑی اور جوت کی چھالوں سے بنی رسیوں سے بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی چارپائی کی لمبائی چوڑائی اور استعمال شدہ مواد کے بارے میں بھی لکھا گیا ہے۔

حیران کن بات تو یہ ہے کہ، اتنی مہنگی چارپائی ہونے کے باوجود وہب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ پہلے ہی پانچ صارفین کی جانب سے یہ چارپائی بُک ہوچکی ہے۔

تاہم، یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ کسی چیز کو اتنا مہنگا فروخت کیا جائے، ایمازون پر 93450 روپے میں 28 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ایک بالٹی کا اشتہار لگا تھا اسکے علاوہ لگژری برانڈ نے 1.4 لاکھ کی قیمت والے ڈسٹ بن بیگ سے متاثر اپنے پاؤچ سے صارفین کو حیران کر دیا تھا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.