ماں کی دعا تھی کہ نعت رسول ﷺ پڑھوں۔۔ پی ٹی وی دور کے نعت خواں، جو آج بھی یاد آتے ہیں

image

پی ٹی وی دور کے کچھ ایسی شخصیات آج بھی سب کے دلوں میں گھر کرتی ہیں جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور خوبصورت کلام کی بنا پر مقبول ہوئیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک وقت تھا جب خواتین نعت خواں میں ام حبیبہ کافی مقبول ہوئی تھیں، اپنے دلچسپ انداز اور مدھم آواز سے سب کے ٹی وی چینلز پر توجہ سمیٹنے والی اس نعت خواں کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ سر پر دوپٹہ اوڑھے ام حبیبہ کے لفظ ان کے تاثرات کی ترجمانی کر رہے ہوتے تھے۔

نبی آخر زماں ﷺ کی تعریف ہو یا پھر اللہ رب العزت کی بزرگی ام حبیبہ کی نعت خوانی سب کو بھا جاتی تھی۔ اب بھی وہ نعت خوانی کرتی ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائی دیتی ہیں۔

قاری وحید ظفر قاسمی کی مقبول ترین نعت "ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے" آج کے نوجوانوں کے دلوں میں بھی خوب سما گئی ہیں۔

قاری وحید سے متعلق دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی اولاد نہ صرف دنیاوی تعلیم حاصل کر رہی ہے بلکہ والد کا سر بھی فخر سے کچھ یوں بلند کر رہی ہے کہ والد ہی کی طرح نعت خوانی کر رہی ہے۔

پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں قاری ظفر قاسمی اپنے بیٹے کے ہمراہ آئے تھے، ان کا دھیمہ لہجہ، خوش اخلاق شخصیت، پُر اثر الفاظ سب کو بھا رہے تھے، لیکن اس سب میں ان کے بیٹے حسان قاسمی نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب یہ کلام "میٹھا میٹھا ہے، میرے محمد ﷺ کا نام" بھی پی ٹی وی کے زمانے کی نسل نے خوب سنا تھا اور آج بھی اسے یاد کرتی ہے۔

مشہور نعت خواں پروفیسر عبدالرؤف کا شمار بھی پڑھے لکھے اور بہترین نعت خواں میں ہوتا ہے۔ ان سے متعلق دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی اولاد والد کو بہترین والد تصور کرتی ہے۔

پروفیسر عبدالرؤف کی اہلیہ کی جانب سے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ وہ نعت خوانی کریں اور نعت رسول ﷺ پڑھیں، اور ان کی دعا کچھ ایسے قبول ہوئی کہ روفی صاحب اب نعت خوانی کرتے ہیں۔ واضح رہے پروفیسر عبدالرؤف غزل گائیک بھی رہ چکے ہیں۔

نعت خوانی میں یوسف میمن کا نام ایک ایسا نام ہے، جو کہ سادہ زندگی کو اہمیت دیتے تھے۔ دلچسپ اور دل کو چھو لینے والے الفاظ جب ان کی زبان سے نکلتے تو سب کی آنکھیں بھی بھر آ تی تھیں۔

تاہم ان کی رحلت نے جہاں لاکھوں لوگوں کو افسردہ کیا تھا وہیں ان کی تدفین کی خبر عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سن کر جذباتی ہو گئے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.