اگر آپ کا بھی پاؤں کا انگوٹھا ایسا ہے تو ٹہریں ۔۔ پاؤں کے انگوٹھے سے بڑھتے کولیسٹرول کا پتہ کیسے چلائیں؟ جانئے اہم معلومات

image

بعض اوقات ہم اپنے جسم پر غور و فکر نہیں کرتے، کہاں چوٹ لگ رہی ہے، کہاں نشان پڑ رہا ہے یا کس جگہ نیل پڑ رہا ہے ہم یہ دھیان ہی نہیں کرتے۔ جبکہ بعض اوقات جسم پر پڑنے والے نشان یا جسمانی اعضاء کی ساخت کئی بڑی بیماریوں کی نشاندہی کر جاتا ہے۔

ہائی کولیسٹرول کی علامات واضح طور پر ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی سے نظامِ جسم کو تباہ کر دیتی ہے لیکن اس کا فوری پتہ بظاہر نہیں لگایا جا سکتا۔ یہ مرض تب لاحق ہوتا ہے جب خون میں کولیسٹرول نامی چربی کا مادہ بہت زیادہ ہوجائے۔

ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ مرغن غذائیں، ورزش نہ کرنا، سگریٹ اور تمباکو نوشی کی وجہ سے بھی جسم میں کیلسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

ناخن سے کیسے پتہ لگائیں؟

کارڈیالوجسٹ کے مطابق ٹوٹے ہوئے یا آہستہ بڑھنے والے ناخن جسم میں بہت زیادہ کولیسٹرول کی علامت ظاہر کرتے ہیں۔ کیونکہ خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار پی اے ڈی کے نام سے جانے والی بیماری کا سبب بن سکتی ہے، یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب شریانوں میں چربی جمع ہوجاتی ہے جو ٹانگوں میں خون کا بہاؤ کم کرسکتی ہے۔ اسکی وجہ سے ٹانگیں کمزور ہوسکتی ہیں۔ صحت بخش غذا کھانا اور وزن کم کرنا بھی ضروری ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.