کسی کو پتہ چل گیا تو ۔۔۔ مشہور ڈرنک کا خفیہ نسخہ کہاں چھپا کر رکھا ہوا ہے جسے آج تک کوئی نہیں جان پایا؟ دلچسپ معلومات

image

مشہور زمانہ مشروب جس کا رنگ کالا لیکن ذائقہ دنیا بھر میں مقبول، جس کو نہ پسند کرنے والوں کی تعداد صفر کے برابر، خریداری کرنے والے سو فیصد ۔۔ جی ہاں! یہاں بات کی جارہی ہے ایک ایسے مشروب کی جس کو دوائی کے طور بنایا گیا لیکن بعد ازاں اس کو انرجی ڈرنک کے طور پر استعمال کیا گیا اور دنیا بھر میں ڈرنک کے طور پر خود کو متعارف کروانے والا اکیلا مشروب ثابت ہوا۔

کوکا کولا اس وقت 200 سے زائد ملکوں میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ بیچی جانے والی چیزوں میں سے ایک ہے، یہ وہ نام ہے جس کی درآمد اور برآمد دوسری بڑی چیزوں سے زیادہ ہے۔ لیکن آج تک کوئی نہیں جانتا کہ یہ مشروب کیسے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا ایک خاص فارمولا ہے جو باقاعدہ تجوری میں آج تک چھپا کر رکھا گیا ہے۔

تاریخ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایک میوزیم کے اندر رکھا گیا جس کو پہلی مرتبہ عوام کے لیے 2007ء میں کھولا گیا لیکن فارمولا کوئی نہ جان سکا۔ اس جگہ کا نام کوکا کولا کے موجد جان پیمبرٹن کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جان پیمبرٹن نے کوکا کولا کا نسخہ 1885ء میں تخلیق کیا تھا۔ 1920ء میں یہ خفیہ نسخہ نیویارک کے ایک بینک کے لاکر میں رکھا گیا۔ اس کے بعد 1925ء میں اسے اٹلانٹا کے سن ٹرسٹ بینک میں منتقل کیا گیا اور 2011ء میں کمپنی نے اس خفیہ نسخہ کو میوزیم کی محفوظ تجوری میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس تجوری کا دروازہ ہینڈ اسکینر کے ساتھ کی پیڈ کے ذریعے کھلتا ہے۔ کوک کے خفیہ نسخے کے متعلق بڑے بڑے رازدان نہ جان سکے تو کسی عام انسان کے لیے جاننا تو بہت دور کی بات ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.