پانی کی کمی یا جگر کی خرابی ۔۔ کیری کا شربت پینے سے کیا ہوتا ہے؟ کچے آموں کے وہ فائدے جو ڈاکٹر چھپاتے ہیں

image

کیریوں کا سیزن ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ اس کا اچار بنانا پسند کرتے ہیں تو کوئی چٹنی بنا کر رکھتا ہے تاکہ لمبے عرصے تک سادے کھانوں کا لطف دوبالا کیا جاسکے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کیریوں ک کچھ فائدے بتائیں گے تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ انھیں استعمال کریں اور اپنی صحت کو فائدہ پہنچائیں۔

کیری یا کچا آم ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں کیلوریز کم اور وٹامنز اور منرلز زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ وٹامن سی کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔ صرف ایک کپ کیریوں میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔

کچے آم وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہےہیں جو مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے لیے مفید ہے۔ پوٹاشیم فراہم کرتے ہیں جن سے جسم میں بلڈ پریشر اور سیال کے توازن کو منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

٭ گرمی میں کیری کا شربت پینے سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی، پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، جگر کی خرابی یا کمزوری سے بچاتا ہے۔ اس کو پینے سے دل بھی ٹھنڈا رہتا ہے، دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی۔ گرمی کی وجہ سے اکثر چہرہ جھلس جاتا ہے یا آنکھوں میں جلن ہو جاتی ہے یہ مشروب ان تمام مشکلوں سے بچانے کا ایک آسان اور مفید حل ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts