نئی انٹرنیٹ سروس نے ایپ متعارف کرا دی

image

دنیا بھر میں دھوم مچا دینے والی انٹرنیٹ سروس نے نئی ایپ متعارف کر ادی۔

انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اس چیٹ بوٹ کو تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اسمارٹ فونز کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایپ متعارف کرا دی۔

کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر چیٹ جی پی ٹی ایپ آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے تاہم کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد اینڈرائیڈ موبائلز کے لیے اس ایپ کو متعارف کرا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

مذکورہ ایپ سے صارفین مختلف موضوعات کے بارے میں سوالات پوچھ سکیں گے جبکہ ایپ میں آواز کی شناخت کی بھی صلاحیت موجود ہو گی تاہم ابتدائی طور یہ چیٹ بوٹ تحریری سوالات پر ہی جواب دے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.