نجم سیٹھی کو ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، شاہد آفریدی

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے حامل شخص کا ہونا ضروری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ انہوں نے نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس کرسی پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ نجم سیٹھی کو ایشیا کپ سے متعلق اپنا مؤقف مسلسل تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ کبھی وہ کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ کبھی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کو یہاں ہونا چاہیے، اب کہہ رہے ہیں کہ ایشیا کپ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آتی۔ انہیں ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کو چاہیے کہ اپنے پلیئرز سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر لائیں، انہیں کہیں کہ پوری قوم تمھارے ساتھ ہے۔ بھارت جائیں اور ورلڈکپ جیتیں، اس طرح انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.