نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

image

ملائیشیا میں جاری نیشنز ہاکی کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی۔

جاپان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے علی غضنفر نے پہلے کوارٹر میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ تیسرے کوارٹر میں رانا وحید نے ایک اور گول داغ کر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ فیصلہ کن لمحہ چوتھے کوارٹر میں آیا جب صفیان خان نے اپنے شاندار گول سے میچ کو پاکستان کے نام کر دیا۔

دوسری جانب جاپان نے پہلے کوارٹر میں ہی دونوں گول اسکور کیے تاہم، جاپان کی ٹیم باقی کوارٹروں میں واپسی نہ کرسکی اور پاکستان نے میچ اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.