ٹڈی دل بھی سجدے میں چلا گیا۔۔ مسجد نبوی ﷺ میں ٹڈی دل کے سجدے میں جانے کی تصویر وائرل

image

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز لمحات تو بہت سے دکھائی دیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی ٹڈی دل کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب حیران اور جذباتی کر دیا ہے، جو کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے آنگن میں موجود تھا۔

دلچسپ تصویر کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ رات کے اوقات میں صحن نبوی ﷺ میں جب صحن پر زیادہ رش اور چہل قدمی نہیں ہوتی ہے، اس وقت ایک ٹڈی دل جسے انگریزی میں GrassHopper کہا جاتا ہے اسے دیکھا گیا۔

جو کہ غیر معمولی طورپر اپنا سر جھکائے موجود تھا، عام طور پر مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے چرند پرند، جانور غیر معمولی طور پر ڈرتے نہیں ہیں۔

اس ٹڈی دل کو دیکھ کر بھی ایسا ہی لگ رہا ہے، لیکن اس ٹڈی دل کی تصویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔

صرف یہی نہیں اس سے پہلے ایک اور ٹڈی دل کی تصویر نے سب کی توجہ خوب سمیٹی تھی جو کہ خانہ کعبہ کے صحن میں موجود تھا اور ہرے رنگ کے پانی کے بوتل کے ڈھکن سے پانی پی رہا تھا، ممکنہ طور پر آب زم زم کا پانی پیتے اس ٹڈی دل نے بھی سب کو خوب حیران کیا تھا۔ لیکن واضح رہے یہ دونوں منظر گزشتہ سالوں کے ہیں، جو کہ ایک بار پھر سوشل میڈیا وائرل ہو گئے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.