اکثر سوشل میڈیا پر ایسی معلومات تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جس میں امریکہ اور یورپ کے جدید سماج کی ترجمانی کر رہی ہوتی ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک امریکہ کے ایک افسوسناک واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
جنوبی امریکہ کے ملک گیانا میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔ جہاں دنیا کو سپر پاور امریکہ مختلف طرح سے انسانی جان کو بچانے کا درس دیتا دکھائی دیتا ہے، وہیں جنوبی امریکی ملک میں قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ گیانا کے شہر جارج ٹاؤن کے ایک اسکول میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 20 طالبات جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہیں، جہاں 20 طالبات جھلس کر اس دنیا سے گئیں وہیں کئی زخمی بھی ہوئی ہیں۔
شہریوں اور امدادی ٹیموں کی جانب سے بچانے کی کوشش کی گئی تاہم اسکول کی کھڑکیوں میں موجود سلاخوں کی وجہ سے مدد ممکن نہ ہوئی۔
مہدیہ سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ کب شدت اختیار کر گئی، کسی کو علم ہی نہ ہو اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ 20 طالبات کی زندگیاں ہی گل کر گئی۔
عینی شاہد کے مطابق چونکہ علاقے میں بجلی کی روانی میں خلل تھا اور بار بار بجلی آرہی اور جا رہی تھی، ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔