آئی پی ایل کوالیفائر 2: شبھمن گِل کی دھواں دھار بیٹنگ، گجرات ٹائٹنز فائنل میں

image
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے کوالیفائر میں دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو 62 رنز شکست دے کر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

جمعے کو احمد آباد میں ہونے والے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے اوپننگ بیٹر شبھمن گِل کی سینچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز سکور کیے۔

Extraordinary

Shubman Gill is putting on a show once again with his supreme batting#TATAIPL | #Qualifier2 | #GTvMI | @ShubmanGill pic.twitter.com/aE8nEZxI19

— IndianPremierLeague (@IPL) May 26, 2023

شبھمن گِل نے 60 گیندوں پر 10 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 129 رنز بنائے جبکہ سائی سُودرشن نے 43 اور کپتان ہاردک پانڈیا نے 28 رنز بنائے۔

یہ رواں ایونٹ میں 23 سالہ بیٹر کی تیسری سینچری تھی۔

ممبئی انڈینز کی طرف سے پیوش چاؤلہ اور آکاش مدھوال نے ایک ایک وکٹ لی۔

234 کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 171 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے سوریا کمار یادو نے 61، تِلک ورما نے 43 اور کیمرون گرین نے 30 رنز سکور کیے۔

گجرات ٹائٹنز کی طرف سے فاسٹ بولر موہت شرما نے شاندار سپیل کرتے ہوئے صرف 2.2 اوورز میں 10 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے علاوہ محمد شامی اور راشد خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے موہت شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: آئی پی ایل)

دوسری جانب دائیں ہاتھ کے نوجوان بیٹر شبھمن گِل نے ایونٹ میں اب تک 851 رنز بنائے ہیں جس کے بعد انہیں ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر اورینج کیپ مل گئی ہے۔

آئی پی ایل کا فائنل 28 مئی کو گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر ٹو میں شبھمن گِل کی شاندار اننگز پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

صحافی ٹِم وِگمور لکھتے ہیں کہ ’2023 کے اس آئی پی ایل نے اس بات کی یقین دہانی کروا دی ہے کہ لمبے عرصے کے لیے کیا ہونے جا رہا ہے۔ وہ یہ ہے کہ شبھمن گِل انڈیا کی بیٹنگ کے اگلے سپرسٹار ہیں۔‘

The 2023 IPL has confirmed what has long seemed likely: that Shubman Gill is India's next batting superstar

— Tim Wigmore (@timwig) May 26, 2023

سہیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہاں تک کہ ہاردک پانڈیا کو اپنی آںکھوں پر یقین نہیں آ رہا کہ شبھمن گِل وہاں کیا کر رہے ہیں۔ ناقابلِ یقین بیٹنگ۔‘

Even Hardik Pandya can't beleive in his eyes what Shubman Gill is doing out there. Unreal batting pic.twitter.com/vGMC8EkTkx

— Sohel (@SohelVkf) May 26, 2023

سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز لکھتے ہیں کہ ’شبھمن گِل واہ۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

SHUBMAN GILL! Wow. I don’t really have words.

— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) May 26, 2023

ٹوئٹر ہینڈل سواٹ کیٹ نے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شبھمن گِل آج سٹرائیکر اینڈ پر کہتے ہیں کہ میں بس رُکنا نہیں چاہتا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.