جون میں بارشیں اور ژالہ باری، آم کی فصلوں کو شدید نقصان

image

ملک بھر میں مئی اور جون کے مہینے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں اور ژالہ باری سے جہاں شہری خوب لطف اٹھا رہے ہیں وہیں آم کے کاشتکار اس صورتحال سے کافی پریشان ہیں۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں آم کے کاشتکاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی پنجاب میں 45 اور 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت آم کی فصل کیلئے بہترین ہوتا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے آم میں مٹھاس پیدا ہوتی ہے۔

آم کے کاشتکاروں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب موسم سرما کی فصلوں کی ساری امیدیں جون کے مہینے سے وابستہ ہیں۔ اگر جون میں بھی اپریل اور مئی والی صورتحال رہتی ہے تو پھر ان فصلوں کا خدا ہی حافظ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے موجودہ موسمی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال مئی میں 3 بارشوں کے سلسلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 1987 کے بعد سے مئی کے مہینے میں اوسط سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ جون میں اوسط سے زیادہ گرمی کی توقع، ملک کے کسی علاقے میں بھی نہیں ہے۔ جون کے پہلے کچھ دنوں کے علاوہ موسم معمول کے مطابق رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.