خواتین کو شاپنگ کرنا پسند ہوتا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ روزانہ شاپنگ کرتی رہیں اور کوئی ان کو روکے نہ۔ یہ خواہش ہر خاتون کی تو پوری نہیں ہوسکتی لیکن ایک ایسی خوش نصیب خاتون بھی دنیا میں ہے جس کو روزانہ شاپنگ کرنے سے کوئی نہیں روکتا اور لاکھوں روپے یہ روزانہ اُڑا دیتی ہیں۔
دبئی میں رہنے والی شادی شدہ سودی نامی خاتون روزانہ لاکھوں روپے کی شاپنگ کرتی ہے۔
ان کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں جو ان کی لگژری لائف کو دیکھ کر حیران ہیں۔
خاتون کے بارے بتایا جاتا ہے کہ یہ شاپنگ، کھانے پینے اور سفر پر بیش بہا خرچ کرتی ہیں اور انہیں مہنگے بیگز، قیمتی گاڑیاں اور خوبصورت اور مہنگی جگہوں پر جانے کا شوق ہے۔
سودی اور ان کے شوہر بیرون ملک میں چھٹیاں بھی ساتھ گزارتے ہیں۔ یہ خاتون برطانیہ میں پیدا ہوئی تھیں اور 6 سال کی عمر میں دبئی آگئی تھیں، ان کے شوہر جمال کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔
دونوں کی ملاقات دبئی کی ایک یونیورسٹی میں ہوئی اور انہوں نے 2 سال پہلے شادی کی ہے۔