ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل سے جنگ کے بعد منظر عام پر آگئے

image

ایران اسرائیل جنگ کے دوران طویل عرصے تک انڈر گراؤنڈ رہنے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای منظرعام پر آگئے ہیں۔ انہوں نے ہفتے کی رات تہران کی امام خمینی مسجد میں عاشورہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جو اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکت تھی۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ان کی وڈیو نشر کی، جس میں انہیں مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ حاضرین نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا جبکہ خامنہ ای نے ہاتھ ہلا کر اور سر ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔ اسرائیل سے جنگ کے آغاز (13 جون) کے بعد وہ عوامی منظرنامے سے غائب تھے اور ان کے تمام بیانات پہلے سے ریکارڈ شدہ نشر کیے جا رہے تھے.


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts