سوئی ٹوٹتی ہے، کہیں گز ٹیڑھا نہ ہو ۔۔ دھاگہ ٹوٹتا ہے اور سلائی خراب ہوتی ہے؟ جانیں گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا سستا اور آسان طریقہ

image

سلائی مشین پاکستانی گھرانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام مشین ہے اور اکثر خواتین اپنے کپڑوں کی چھوٹی موٹی سلائی خود ہی کرلیتی ہیں اور کچھ خواتین تو گھروں میں ہی کپڑے سیتی ہیں تاکہ ان کو روزگار بھی مل جائے اور کسی کی مدد بھی ہو جائے۔ جو خواتین گھر میں کپڑے سیتی ہیں انھیں اکثر مشین سے متعلق مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹھیک کروانے کیلیئے کسی کاریگر کو بلانا پڑتا ہے یا پھر دکان پر صحیح کروانے دینا پڑتا ہے، اور اصل میں مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنا کاریگر پیسے لے لیتا ہے۔ سب سے پہلے پیچ کَس کی مدد سے مشین میں سلائی کی جگہ پر لگا ہوا اُسکا پیر کھولیں، پیر کھولنے کے بعد اسکی پٹری کھولنے کیلیئے وہاں دو اِسکُرو لگے ہونگے انہیں بھی کھول کر نیچے لگی پلیٹ نکال لیں۔ اب سب سے پہلے انگلی سے چیک کریں کہ جس سوراخ میں سوئی ڈالی جاتی ہے وہ کُھردُرا تو نہیں اگر اس میں خراش محسوس ہو تو آپکو کرنا یہ ہے کہ، ریگ مال کا ایک ٹکڑا لے کر اسکی مدد سے اس جگہ کی گھسائی کریں اور اس وقت تک گھسیں جب تک کہ پلیٹ کی سطح ہموار نہ ہوجائے۔ اب اس پلیٹ کو واپس اسکی جگہ پر لگا کر دونوں پیچ لگانے کے بعد اسکا پاؤں بھی لگادیں۔ جب یہ سب ہوجائے تو مشین سے سلائی لگا کر چیک کرلیں کہ اب تو اس میں کھچاؤ نہیں۔ اس عمل کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے آپ نیچے لگی ویڈیو دیکھ سکتی ہیں۔

سلائی مشین کا وہیل جام ہو جائے تو سب سے پہلے ایک سوتی کپڑا لیجیے، اس سے مشین کے وہیل کے اطراف کی اچھی طرح صفائی کرلیں، اب مشین کا تیل اس وہیل کے چاروں اطراف اچھی طرح ڈالیں اور پھر ہلکے ہاتھ سے کوشش کریں کہ وہیل کو گھمائیں اور یہ غور کریں کہ اگر اس وقت بھی وہیل پر زور زیادہ پڑ رہا ہو تو آپ ایک پیچ کس کی مدد سے وہیل کے درمیان میں موجود پیچ کو کھول دیجیے اور پھر سے اس میں مشین کا تھوڑا سا تیل ڈالیں اب وہیل کو ہلائیں، اگر وہ بآسانی حرکت کر جائے تو پیچ کو دوبارہ ٹائٹ کردیجیے اور مشین کو چلائیں۔

٭ مشین کا تیل سارے پرزوں میں ڈالیئے۔

٭ جہاں دھاگہ ڈالتی ہیں، اس میں بھی ڈالیئے اور تھوڑا سا تیل دھاگے پر بھی ڈالیئے۔

٭ اس کے بعد مشین کو تھوڑی دیر چلائیے اور دیکھیں کہ دھاگہ ٹوٹ رہا ہے یا نہیں، اگر کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہوا ہوگا تو دھاگہ نہیں ٹوٹے گا۔

٭ پھر بھی دھاگہ ٹوٹے تو آپ مشین کا گز بدل کر چیک کرلیں۔ اس سے دھاگہ نہیں ٹوٹے گا اور چاند کو بھی بدل لیجیئے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.