بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

image

لندن: انگلشن ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔

بین اسٹوکس نے بیٹنگ، باؤلنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر ٹیسٹ میچ جیتنے والے واحد کپتان کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے باآسانی کامیابی حاصل کی۔ پہلی اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 524 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم کچھ بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے خسارہ ختم کرنے میں کامیاب تو رہی لیکن انگلینڈ کو صرف 11 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 گیندوں پر ہی پورا کر لیا۔

انگلیند کے اولی پاپ کو 205 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.