اللہ تعالیٰ جب جس کو چاہے ہدایت دیں اور جب چاہیں سختی کے معاملات میں رکھیں، یہ اختیار صرف اُس ذات کا ہے۔ ایسا ایک واقعہ فلپائن کے شخص کے ساتھ پیش آیا جو زندگی بھر غیر مسلم رہا لیکن جب اس نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں سوچا اور لوگوں سے اپنی خواہش کا اظہار کیا لیکن کلمہ شہادت نہ پڑھ سکا اور دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم 3 فلپائنی باشندے اسلام قبول کرنا چاہتے تھے مگر ان میں سے ایک کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ تینوں نے اپنے ساتھی مسلمان بھائیوں سے اس خواہش کا اظہار کیا لیکن کسی نے ان کو کلمہ نہ پڑھایا اور سب نے کہا کہ مفتیان کی موجودگی میں آپ کلمہ شہادت پڑھنا اور پھر ان کی رہنمائی میں آگے بڑھنا۔
شیخ نے ان کو جمعے کی صبح کا وقت دیا کہ کعبہ میں جمعے کے روز آپ سے ملاقات ہوگی۔ جوں ہی جمعے کا دن آیا تینوں کعبہ میں پہنچ کر شیخ کا انتظار کرنے لگے اور اسی اثناء میں اسلام قبول کرنے کے خواہشمند تین افراد میں سے ایک کا انتقال ہوگیا۔
شیخ صاحب اس کو کلمہ حق تو نہ پڑھا سکے البتہ اس کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی بھی ہوئی اور تدفین بھی کیونکہ وہ اسلام قبول کرنے کی چاہ میں یہاں تک آیا اور یوں انتظار کیا۔ جس کے بعد شیخ نے سب کو یہ سبق دیا کہ اگر کوئی غیر مسلم آپ سے اس طرح خواہش کا اظہار کرے اور کلمہ پڑھنا چاہے تو آپ اس کو فوری کلمہ پڑھا دیں۔