شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، برمنگھم بیئرز سے فتح چھین لی

image

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں تباہ کن بولنگ سے ناٹنگھم شائر کو ایک اور فتح دلوا دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین کارکردگی نے ناٹنگھم شائر کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شاہین آفریدی کا برمنگھم بیئرز کے کپتان معین علی پہلا شکار بنے جن کا کیچ کیلوین ہیریسن نے تھاما، دو گیندوں بعد ہی انہوں نے الیکس ڈیویس کو بھی چلتا کیا۔

اس کے بعد ان کا تیسرا شکار ایڈبرنارڈ بنے، شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور 39 رنز دیے، انہوں نے ناٹنگھم شائر کو گیارہ رنز سے فتح دلوا دی۔

گزشتہ میچ میں شاہین آفریدی نے ووسٹر شائر کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی تھی اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 29 رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.