سعودی ای سپورٹس فیڈریشن اور الیکٹرانکس کمپنی ایل جی میں معاہدہ

image
سعودی ای سپورٹس فیڈریشن اور الیکٹرانکس کمپنی ایل جی نے UltraGear 25GR75FG مانیٹر کے استعمال کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق الیکٹرانکس کمپنی ایل جی کا گیمنگ کے لیے تیار کیا گیا مانیٹر ای سپورٹس کے شوقین افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا اور یہ ان پلین سوئچنگ پر مبنی مانیٹر ہے۔

ریاض سٹی بلیوارڈ میں 6 جولائی سے آٹھ ہفتوں کے لیے ' گیمرز 8: دی لینڈ آف ہیروز'  گیمنگ کا سب سے بڑا ایونٹ سجایا جا رہا ہے۔

یہ ایونٹ 6 جولائی سے آٹھ ہفتوں تک جاری رہے گا اور یہ سامان بلیوارڈ ریاض سٹی میں کھیلوں کے تمام مقامات پر استعمال کیا جائے گا۔

سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے ڈپٹی سی ای او احمد البشری نے بتایا ہے کہ  ' گیمرز 8: دی لینڈ آف ہیروز'  اس موسم گرما میں گیمرز کے لیے ایک نئی منزل  ہو گی۔

سعودی ای سپورٹس فیڈریشن اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ ایونٹ دنیا بھر میں گیمنگ اور ای سپورٹس کا سب سے بڑا میلہ اپنی پیشکش میں بے مثال ہو۔

احمد البشری نے بتایا کہ ہمیں معروف الیکٹرانکس کمپنی ایل جی کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کیونکہ یہ شراکت جدت کو فروغ دینے اور گیمنگ کے بہترین تجربات فراہم کرنے کے ہمارے وژن کو  پروان چڑھانے میں معاونت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا LG UltraGear 25GR75FG  کارکردگی میں بہترین ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کھلاڑی اس نئے گیم موڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

' گیمرز 8: دی لینڈ آف ہیروز'  موسم گرما میں گیمرز کے لیے نئی منزل ہے۔ فوٹو عرب نیوز

دوسری جانب ایل جی کمپنی کے صدر کین جیونگ نے کہا ہے کہ  سعودی ای سپورٹس فیڈریشن فار گیمرز 8: دی لینڈ آف ہیروز کے ساتھ معاہدے سے خوشی ہے ہم اس طرح کے باوقار گیمنگ اور ای سپورٹس فیسٹیول میں اپنا کردار ادا کرنے کے منتظر تھے۔

کین جیونگ  نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں  سعودی عرب میں گیمنگ کی صنعت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی صلاحیت ہر روز اضافہ دیکھا جا رہاہے۔

ایل جی کے صدر نے کہا کہ کمپنی کو  UltraGear کا یہ ماڈل بنانے پر فخر ہے جو اس بڑے پیمانے کے ای سپورٹس فیسٹیول میں استعمال کیا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.